Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.
ٹھاکرگنج(محمد محیط حسن رضا)ٹھاکر گنج بلاک کے قریب پٹیسری پنچایت کے تحت سوناچندی پٹیسری سے لندھارا گاؤں اور کئی گاؤں کو جوڑنے والی سڑک کی حالت زار کو لیکر ہفتہ کو وارڈ ممبر کے نمائندہ محمد رضوان رضا اور پنچایت سمیتی محمد طالب حسین کی قیادت میں ٹھاکر گنج کے ایم ایل اے کو ایک مطالبہ نامہ سونپا گیا۔ سونپے گئے مطالبہ نامہ ذکر کیا گیا ہےکہ سونا چندی پٹیسری، لندھارا، قاضی بستی، گورکھا پٹیسری اور بانس باڑی کو جوڑنے والی سڑک اب بھی تقریباً تین کلومیٹر کچی ہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں نہ صرف کسانی ہی مار کھاتی ہے بلکہ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ بارش کے پورے موسم میں یہاں آمد رفت متاثر رہتی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے مذکورہ سڑک کو تعمیر کرنے کے لیے مقامی رکن اسمبلی سے لے کر ایم ایل اے تک درخواستیں دی گئی ہیں لیکن آج تک اس سڑک کو تعمیر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ایم ایل اے سے درخواست کی کہ وہ اس سڑک کو مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت یا اپنے فنڈ سے تعمیر کرانے کا کام کرے جس سے ہزاروں لوگوں کو سہولت ہوگی۔ اس موقع پر رضوان رضا، طالب حسین، اطہر حسین، ایم ایل اے کے نمائندہ محمد سالیم حسین وغیرہ موجود تھے۔