Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل کے 15ویں وزیر اعلیٰ بنے، گورنر نے دلایا حلف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

مکیش اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا، کسی وزیر کو حلف نہیں دلایا گیا
شملہ، 11 دسمبر:ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے اتوار کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ 58 سالہ سکھو ہماچل کے 15ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ ہماچل کے گورنر راجندر وشو ناتھ ارلیکر نے راجدھانی شملہ کے تاریخی رج میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں سکھو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مکیش اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ سکھو نے دوپہر 1.50 بجے ہندی میں حلف لیا۔ ان کے بعد اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے بھی ہندی میں حلف لیا۔ تاہم وزراء کونسل کے ارکان نے ابھی تک حلف نہیں لیا ہے۔
خوشگوار موسم کے درمیان سکھویندر سنگھ سکھو کی حلف برداری کی تقریب کے اس خاص موقع پر ان کی ماں سنساری دیو(85)بھی گواہ بنیں۔
جنہیں راہل گاندھی نے اپنے ساتھ ڈائس پر بٹھایا۔ اس تقریب میں کانگریس کے کئی بزرگ رہنما پہنچے۔ اس تقریب میں سابق قومی صدر راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈائس پر موجود کانگریس قائدین نے سب سے پہلے آنجہانی وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گراؤنڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
سکھو کو تنظیم کا طویل تجربہ ہے۔26 مارچ 1964 کو ہمیر پور ضلع کے نادون سب ڈویژن کے سیری گاؤں میں پیدا ہوئے، سکھویندر سنگھ سکھو کو تنظیم چلانے کا طویل تجربہ ہے۔ وہ 2013 سے 2019 تک چھ سال تک ریاستی کانگریس کے صدر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 10 سال تک ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر رہے۔ طلبہ سیاست میں وہ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سکھو نے پہلی بار 2003 میں نادون سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ وہ چوتھی بار نادون سے کانگریس ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ سکھو دوسرے شخص ہیں جو ہمیر پور ضلع سے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ان سے پہلے پریم کمار دھومل ہمیر پور سے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ سکھو ہماچل میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والے ساتویں شخص ہیں۔ ماضی میں ڈاکٹر یشونت سنگھ پرمار، ٹھاکر رام لال، شانتا کمار، ویربھدر سنگھ، پریم کمار دھومل اور جے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملا۔

About the author

Taasir Newspaper