Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سہسرام۔رانچی ایکسپریس آج سے پندرہ دنوں کیلئے رہیگی بند

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

نان انٹر لاکنگ کام ہے جاری، سہسرام ​​ڈہری سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کی آمد رفت میں ہوگی تبدیلی
 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام۔رانچی ایکسپریس آج سے ایک پندرہ دن تک بند رہیگی ۔ ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 18636 سہسرام۔رانچی ایکسپریس کی آمد رفت آج 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک بند رہیگی جبکہ 18635 رانچی۔سہسرام  ​​ایکسپریس 29 دسمبر تک نہیں چلیگی ۔ دھنباد ڈویژن کے گڑھوا روڈ ٹولرا اور راجہارا اسٹیشنوں پر ہو رہے انٹر لاکنگ کام کی وجہکر ڈہری اور سہسرام ​​اسٹیشنوں سے گزرنے والی کئی ٹرینوں  کی آمد رفت کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک بڑکاکانا سے روانہ ہونے والی پیسنجر اسپیشل 03341 برکاکانہ۔ڈہری کا جزوی طور پر بروادیہہ میں ہی رکاوٹ آخری ہوگا جبکہ 03342 ڈہری آن سون بڑکاکانا مسافر اسپیشل 15 سے 22 دسمبر تک ڈہری آن سون سی روانہ ہونے والی اسپیشل برواڈیہہ سے ہی روانہ ہوگی ۔ اسی طرح 18611/18311 رانچی۔سنبل پور۔بنارس ایکسپریس 27 دسمبر تک رانچی۔سنبل پور سے روانہ ہو گی جو موری،بوکارو اسٹیل سٹی،نیسوبو،گومو گیا ڈہری آن سون کے راستے چلائی جائیگی جبکہ 18612/18312 بنارس۔رانچی سمبل پور ایکسپریس دسمبر تک بنارس سے روانہ ہو کر ڈہری کے راستے گیا،نیسوبو،گومو،بوکارو اسٹیل سٹی اور موری کے ہی راستے چلائی جائیگی ۔

About the author

Taasir Newspaper