Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سہسرام میں سابق ممبر اسمبلی آنجہانی رام بچن پاسوان کی منائی گئی 11ویں برسی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مقامی جانی بازار سہسرام پرانی ٹکسال سنگت میں سابق ممبر اسمبلی آنجہانی رام بچن پاسوان کے بیٹے ایڈوکیٹ اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر رمیش کمار رمن گزشتہ 11 سالوں سے اپنے والد کی برسی مناتے آ رہے ہیں جہاں شہر کے شرفاء، عدالت کے وکلاء و دیگر رہنمائوں کی شرکت ہوتی ہے ‌۔ اس سال بھی انکی برسی کے مدنظر آج مورخہ 18 دسمبر کو انکی برسی کے موقع پر راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی مگدھ ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر راما شنکر پاسوان دہلی سے آئے اور پروگرام میں حصہ لیا ۔
رالوجپا کے میڈیا انچارج و روہتاس ضلع ترجمان راجندر پاسوان، سینئر نائب صدر رام بچن سنگھ نوٹری، روہتاس بار ایسوسی ایشن کے صدر اشونی کمار سنہا، پبلک پرازیکیوٹر دنیش کمار سنہا، میونسپل کونسل کے سابق ڈپٹی چیف کونسلر سریندر کمار اگروال، سینیر صحافی تریپوراری ترویدی، بلونت پرساد سنگھ ایڈوکیٹ، سردار مانک سنگھ، رگھوونش شرما، اختر امام انجم ایڈوکیٹ، وسشٹھ نارائن سنگھ ایڈوکیٹ، انل انوراگی، انیل کیسری، امیش پاسوان، شری بھگوان سنگھ، رنکو سونی سمیت سینکڑوں لوگوں نے سابق ممبر اسمبلی آنجہانی رام بچن پاسوان کی تصویر پر گلپوشی کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر ان کے بیٹے رمیش کمار رمن نے کہا کہ میں اپنے والد کی برسی ان کی روح کے سکون کیلئے اور اپنے خیر خواہوں اور اپنے لوگوں کو ایک پیغام دینے کیلئے مناتا ہوں اور تاحیات مناتا رہونگا ۔

 

About the author

Taasir Newspaper