Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لئے صدر عارف علوی کی ایک اور ملاقات بے نتیجہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

اسلام آباد،15دسمبر:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کی ایک اور کوشش اس وقت بے نتیجہ ثابت ہوئی جب ان سے ملاقات کے فوراً بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اگر عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کیں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق سینیئر وزرا ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے فوراً بعد صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور روانہ ہوئے۔بظاہر یہ لگتا ہے کہ صدر عارف علوی حکمران اتحاد کا پیغام عمران خان تک پہنچانے یا انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے تجاویز دینے کے لیے لاہور روانہ ہوئے تھے۔ایوان صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی‘۔ملاقات کے بعد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دیتے ہیں تو پی ڈی ایم دونوں صوبوں میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں یہ ایک نیا تجربہ ہو گا لیکن دنیا کے بہت سے ممالک میں ایسی مثالیں ملتی ہیں جہاں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مرکز میں ہونے والے انتخابات کے ساتھ منعقد نہیں ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہا کہ صدر نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے کچھ تجاویز دی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات سے چند روز قبل صدر عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی تاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کو موجودہ سیاسی معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے میز پر لایا جا سکے۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کے ساتھ حکومتی نمائندوں کی گزشتہ روز کی ملاقاتوں سمیت تمام ملاقاتیں بے سود رہیں کیونکہ پی ٹی ا?ئی میں کوئی فیصلہ لینے کا اختیار عارف علوی نہیں بلکہ عمران خان کے پاس ہے۔

About the author

Taasir Newspaper