Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.
نئی دہلی،18 دسمبر:سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے 12 دسمبر کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر انیل دیشمکھ (73) کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں ضمانت دی تھی۔ تاہم یہ حکم 10 دن کے بعد نافذ العمل ہوگا کیونکہ سی بی آئی نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔سپریم کورٹ میں داخل اپنی درخواست میں، جانچ ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے دیشمکھ کو ضمانت دیتے ہوئے‘‘سنگین غلطی’’کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے،‘‘ہائی کورٹ اس بات کو ذہن میں رکھنے میں ناکام رہی کہ اقتصادی جرائم کو جرائم کے ایک الگ زمرے کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے اور ایسے جرائم میں ضمانت کو باقاعدہ معاملہ کے طور پر دینے کی ضرورت نہیں ہے۔’’