Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شادی کے 18سال بعد والدین بنے، سلپا سکلانی اور اپورو اگنی ہوتری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

معروف اداکار اپورو اگنی ہوتری اور ان کی اداکارہ اہلیہ شلپا سکلانی شادی کے 18 سال بعد پہلی اولاد کے طور پر ایک پیاری سی بچی کے والدین بن گئے ہیں۔ اپوروا نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اس کی معلومات دی۔اس کے ساتھ ہی اپوروا نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ بھی دکھایا اور اس کا نام بھی ظاہر کیا۔ اپوروا نے کچھ تصاویر کی ویڈیو بنائی اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا’ یہ سالگرہ میری زندگی کی سب سے خاص سالگرہ بن گئی ہے ، کیونکہ بھگوان نے ہمیں سب سے خاص ، ناقابل یقین اور حیرت انگیز تحفہ دیا ہے۔ یہ بہت شکریہ اور بے حد خوشی کے ساتھ ہے کہ میں اور شلپا اپنی پیاری بیٹی ایشانی کانو اگنی ہوتری کا آپ سے تعارف کراتے ہیں۔ پلیز ہماری بیٹی پر پیار اور آشرواد برسائیں۔
اپورو کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ مشہور شخصیات بھی جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شلپا اور اپوروا نے شادی سے پہلے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں کے درمیان عمر میں 10 سال کا فرق ہے لیکن عمر ان کی محبت کی راہ میں حائل نہ ہوسکی اور 2004 میں ان کی شادی ہوگئی۔ دونوں ریئلٹی شو بگ باس سیزن 7 اور نچ بلیے سیزن 1 میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شادی کے 18 سال بعد یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے طور پر بیٹی کی آمد پر بہت خوش اور پرجوش ہے۔

About the author

Taasir Newspaper