Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شاہ رخ خان عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچے، ویڈیو وائرل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کو لے کر بحث میں ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم ‘ڈینکی’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اداکار نے خود اس کی اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ اس کے بعد کنگ خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ اس دوران شاہ رخ خان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو سیکیورٹی میں گھرا ہو دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے احرام بھی باندھ رکھا ہے۔ اور ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ شاہ رخ کے تمام مداح دعاگو ہیں کہ شاہ رخ کی دعائیں قبول ہوں۔کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان جلد ہی ڈینکی کے علاوہ سدھارتھ آنند کی ‘پٹھان’ اور ایٹلی کی فلم ‘جوان’ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ-سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper