Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شاہ رخ خان نے ‘ڈنکی’ کا دبئی شیڈول پوراکرنے کے بعد مداحوں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی بحث میں ہیں۔ ان فلموں کی فہرست میں ایک نام راجکمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ بھی شامل ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے ڈنکی کا دبئی شیڈول پورا کیا۔ شاہ رخ خان نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
ویڈیو میں کنگ خان سعودی عرب کے ایک ایسے مقام پر نظر آ رہے ہیں جہاں ایک بڑا میدان اور پہاڑ نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں سعودی کی لوکیشن نظر آرہی ہے جس کے بعد شاہ رخ کالے کوٹ اور چشموں میں انٹری لے کر اپنی بات شروع کرتے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں، ‘سعودی میں ڈنکی جیسی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول ختم کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوسکتا۔ ہمیں ایک بہترین مقام اور شاندار مہمان نوازی دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں راج صاحب اور پوری کاسٹ اور عملے کے ساتھ سب کا شکریہ اداکرتا ہوں، خدا آپ کے ساتھ ہو۔ شاہ رخ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ‘سعودی عرب کی وزارت ثقافت، ٹیم اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ڈنکی کی شوٹنگ میں مدد کی۔قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان فلم ساز راجکمار ہیرانی کے ساتھ فلم ڈنکی کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ تاپسی پنو پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی اور وہ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ فلم کو راجکمار ہیرانی اور گوری خان پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ ہدایت کاری خود راجکمار ہیرانی کررہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال کرسمس، 22 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper