Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

شدید سردی کی وجہ سے ووٹنگ کے دوران موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

سمستی پور، 29 دسمبر (  فیروز عالم )سمستی پور میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 13 کے رہائشی، محمد فاروق ولد مرحوم قیصر الاسلام، تقریباً 40 سال،ووٹ ڈالتے وقت شدید سردی کی وجہ سے فوت ہو گئے بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن وارڈ 13 کے اپ گریڈ شدہ مڈل سکول متھرا پور کالی استھان سے ووٹ ڈال کر واپسی کے لیے صرف 50 فٹ کا فاصلہ طے کیا تھا کہ اچانک شدید سردی کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔اس واقعہ کو لے کر پورے متھرا پور میں سوگ کا سماں ہے، جب کہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری نے لواحقین کو خیرسگالی دیتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کو قدرتی آفت کے تحت امداد دی جائے گی اس واقعہ کے حوالے سے ماہر تعلیم، سماجی کارکن آفتاب احمد، پروفیسر امام رضوی، ناگمانی، دھیرج کمار شرما، افروز عالم، چاند جوہر، محمد جاوید، ارشد رضا، پرویز احمد عرف پپو مستان، اشوک چودھری، امتیاز احمد گڈو، لاڈلے خان، محمد بصیر، جاوید خان، چیف تیج نارائن چودھری، جانوروں سے محبت کرنے والے مہندر پردھان، محمد شاہد وغیرہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار سخت سردی ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں کہیں بھی الاؤ کا انتظام نہ کرنے پر ضلع کے رہائشیوں میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے

About the author

Taasir Newspaper