Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

شراب مافیا کے خلاف نوادہ پولیس کی کارروائی، 30 مقامات پر 6000 لیٹر جاوا مہواکو کیا تلف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

نوادہ، 28 دسمبر:چھپرہ میں زہریلی شراب سے موت کے بعد پورے بہار میں ہنگامہ ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس انتظامیہ بھی اس سلسلے میں ایکشن میں ہے۔ بہار میں پولیس انتظامیہ شراب بندی قانون کے سخت نفاذ کو یقینی بنانے اور اسمگلروں اور شرابیوں کو جیل بھیجنے کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ نوادہ میں پولیس کارروائی کی مثال دیکھنے کو ملی۔ جہاں پولیس نے چھاپہ ماری مہم چلاتے ہوئے ہزاروں لیٹر شراب تلف کر دی۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اکبر پور تھانہ کے لولبا پہاڑی علاقے میں شراب کی فیکٹری چل رہی ہے۔ جس کے بعد اکبر پور تھانہ صدر پولیس اجے کمار نے چھاپہ ماری کر شراب کی تیاری کے لیے قائم درجنوں بھٹیاں مسمار کر دیں۔ اس دوران سینکڑوں لیٹر شراب کے ساتھ ہزاروں لیٹر جاوا مہوا کو تلف کر دیا گیا۔ حالانکہ اس دوران ملزم شراب اسمگلر موقع سے فرار ہو گیا۔
بہار میں گزشتہ 6 سال سے زیادہ عرصے سے شراب بندی قانون نافذ ہے۔ جس کی وجہ سے بہار کی سیاست اب گرم ہونے لگی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں زہریلی شراب سیسینکڑوں لوگوں کی موت کے بعد اپوزیشن کی جانب سے بہار حکومت کو نشانہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب بہار میں زہریلی شراب سے اموات کا معاملہ اسمبلی سے پارلیمنٹ تک پہنچ گیا تھا۔ ایسے میں انتظامیہ اس قانون کو سختی سے نافذکرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس ضمن میں نوادہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی فیکٹری پر گرفت کی۔ پولیس نے ملزم اسمگلر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper