ششی تھرورکا گجرات میںکانگریس کی شکست پر طنزیہ تبصرہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،8دسمبر:کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرورنے گجرات میں کانگریس کی زبردست شکست پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے الیکشن مہم کا حصہ نہیں تھے۔ اس لئے اس پر کچھ کہناان کے لئے مشکل ہے۔ ششی تھرور کو الیکشن مہم کی کمیٹی سے ہٹایا گیا کیونکہ اس نے سونیا گاندھی کے امیدوار ملک ارجن کھڑگے کے خلاف صدارتی الیکشن لڑا۔ ششی تھرو رنے کہاکہ گجرات میں حکومت کی کارکردگی پر ووٹوں کا کچھ اثر نہیں پڑا۔ جبکہ ہماچل پردیش میں ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے بھی گجرات میں کانگریس کونقصان پہنچایا کیونکہ ان کے امیدواروں کو اچھے خاصے ووٹ ملے۔ مسٹر تھرور نے کہا کہ کانگریس کبھی بھی اپنی ناکامی میں کبھی اپنی کمزوریاں تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو گجرات میں پانچ سیٹیں مل کر وہاں پر کام کرنے پرموقع ملا ہے۔