Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
لاہور ،27دسمبر :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیف سلیکٹر شاہدآفریدی کو وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے متعلق مشورہ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے لکھا ہے کہ شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کر کے اسمارٹ فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ سرفراز احمد کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جائے کیونکہ انہیں درمیانے اوورز کھیلنے کا تجربہ ہے اور اگلا ورلڈ کپ بھی بہت قریب ہے۔شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔سابق کپتان نے اپنے پیغام میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ کافی وقت بعد ٹیم میں واپسی پر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 153 گیندوں پر 86 رنز بنائے تھے۔