Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

صحت یاب ہوئے رکی پونٹنگ، کمنٹری کی شروع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

پرتھ، 3 دسمبر: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی صبح کمنٹری کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ بتادیں کہ میچ کے تیسرے دن کمنٹری کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پونٹنگ نے کہا کہ انہیں ’’سینے میں شدید درد‘‘ کا احساس ہو ا جس کی وجہ سے انہیں احتیاط کے طور پر اسپتال جانا پڑا۔
موجودہ سیریز میں چینل سیون کے لیے کمنٹری کر رہے پونٹنگ نے جمعہ کو اس واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
پونٹنگ نے ہفتہ (3 دسمبر) کی صبح چینل سیون کو بتایا’’میں نے کل شاید بہت سے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا اور میرے لیے بھی یہ ایک خوفناک لمحہ تھا۔ میں کامس باکس میں بیٹھا تھا اور مجھے اپنے سینے میں واقعی مختصر اور تیز درد تھا۔ میں نے اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ میں اس وقت آن ایئر تھا‘‘۔
پونٹنگ نے قریبی دوست اور ٹیم کے سابق ساتھی جسٹن لینگر اور چینل کے ہیڈ آف کرکٹ کرس جونز کے بروقت مشورے کو سراہا جنہوں نے ان سے فوری مدد لینے پر زور دیا۔
پونٹنگ نے کہا، ’’میں سینے میں درد کی وجہ سے کمنٹری باکس کے پیچھے چلا گیا۔ مجھے چکر آگیا اور میں نے بینچ کو پکڑ لیا۔ میں نے لینگر کو آواز دی جو میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے اور کہا کہ مجھے سینے میں درد ہے۔ کرس جونز نے میری بات سنی اور فوراًردعمل دیا اورمجھے وہاں سے نکالا۔ دس یا 15 منٹ بعد، میں اسپتال میں تھا اور زیر علاج تھا۔ میں آج صبح بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے لئے آج کی صبح بالکل چمکیلی اور نئی ہے۔ میں لینگر کے ساتھ کمنٹری باکس کا اشتراک کرنے کا منتظر ہوں‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper