صدر جمہوریہ نے پرنب مکھرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

نئی دہلی، 11 دسمبر:صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو سابق صدر پرنب مکھرجی کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔مرکزی وزراء￿ نتن گڈکری اور ہردیپ پوری سمیت کئی سیاست دانوں نے بھی سابق صدر پرنب مکھرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔گڈکری نے ٹویٹ کیا، “بھارت کے سابق صدر، بھارت رتن پرنب مکھرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ پرنب دا کی سیاست سے بالاتر شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہردیپ پوری نے ٹویٹ کیا، “میں سیاستدان، سیاسی رہنما اور ہندوستان کے سابق صدر، بھارت رتن شری پرنب مکھرجی جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔”پرناب مکھرجی 11 دسمبر 1935 کو مغربی بنگال میں پیدا ہوئے۔ ایک تجربہ کار سیاست دان، پرناب مکھرجی نے ہندوستان کے 13ویں صدر بننے سے پہلے کئی حکومتوں میں مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں 2019 میں بھارت رتن اور اس سے پہلے 2008 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ پرنب مکھرجی نے 31 اگست 2020 کو آخری سانس لی۔