Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

صدر ولادیمیر زیلنسکی کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

کیف، 12 دسمبر :یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت ترکیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت کو 10 ماہ سے جاری جنگ کے تناظر میں تیز ہوتی سفارت کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رات گئے ویڈیو بیان میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ’ہم مسلسل اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس سے ہمیں اہم نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے، جس سے یوکرین میں صورت حال قابو میں آ جائے گی۔‘رواں سال فروری کے آخر میں روس کی جانب سے حملے کے بعد صدر زیلنسکی امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں اور ترکیہ کے صدر طیب اردوغان کے ساتھ کئی بار بات کر چکے ہیں۔تاہم ایک روز میں تین اہم رہنماؤں سے بات ایک عام واقعہ نہیں ہے۔دوسری جانب جرمن چانسلر اولف شولز آج جی سیون اور یورپی یونین میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ان کو روس اور ایران پر مزید پابندیوں کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ یوکرین کو مزید ہتھیاروں اور امداد کی فراہمی پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔مجوزہ پابندیاں ایرانی حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ڈرون دینے پر لگائی جائیں گی جبکہ روس پر عائد ہونے والی پابندیوں کے نویں پیکیج میں 200 مزید افراد اور اداروں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کے بعد صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ’جی سیون کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں یوکرین شرکت کر رہا ہے اور اب ہم نے اپنے موقف کو امریکہ کے ساتھ ہم آہنگ بنا لیا ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ انہوں نے امریکی صدر کو یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے مضبوط فضائی دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں بھی بتایا ہے کہ ’صدر بائیڈن نے یوکرینی صدر کو بتایا کہ واشنگٹن یوکرین کے دفاعی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کو ترجیح دے رہا ہے۔‘قبل ازیں زیلنسکی نے کہا تھا کہ ان کی فرانسیسی صدر میکخواں کے ساتھ دفاعی، توانائی، معاشی اور سفارتی معاملات پر ’بہت اہم گفتگو‘ ہوئی ہے۔
ترک صدر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’یوکرین کی اناج کی برآمدات کی یقین دہانی پر صدر طیب اردوغان کے ساتھ بھی اہم گفتگو ہوئی ہے۔‘ترکیہ جو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ثالث کے طور پر کردار کر رہا ہے، نے جنگ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ اناج کی تجارت کے معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔خیال رہے روس نے رواں سال 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مسلسل لڑائی جاری ہے۔

About the author

Taasir Newspaper