Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

عمارت میں آتشزدگی ، 60 سے زائدافراد بحفاظت نکالے گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

نوئیڈا،3دسمبر: گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقہ کے تحت واقع شاہبیری گاؤں میں واقع ایک چھ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں ہفتہ کی اولین ساعتوں میں آگ لگ گئی۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (امن و امان) روی شنکر چھاوی نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے عمارت میں 60 سے زیادہ لوگ پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو ہفتہ کی صبح اطلاع ملی کہ شاہبیری گاؤں کے آشرم والی گلی میں واقع چھ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کی نصف درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ تہہ خانے میں لکڑیاں بھری ہوئی تھیں جس سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد پوری عمارت کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا عمارت کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ فائر ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper