غیر قانونی شراب کی اطلاع پر پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6 th Dec.

سمستی پور، 5 دسمبر (  فیروز عالم )
 سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے تحت کوربدھا گاؤں میں گزشتہ رات غیر قانونی شراب کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم پر سماج دشمن عناصر نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی اس دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس تاحال اس حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کے روز پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوربدھا گاؤں میں تاجر خفیہ طور پر غیر قانونی شراب فروخت کر رہے ہیں پولیس ٹیم نے فوراً چھاپہ مارا۔وہاں کچھ سماج دشمن عناصر نے پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی انچارج تھانہ صدر کرشن چند بھارتی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ دو دن قبل بھی سون ورشا چوک پر ویشالی پولیس پر حملہ کیا گیا تھا اور پولیس سے اے کے 47 لوٹ لی گئی تھی تاہم 5 گھنٹے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے اسلحہ برآمد کرلیا وہاں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا معاملے کے سلسلے میں 8 نامزد سمیت 40 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے