Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فائنل کوئی بھی جیتے، ورلڈ کپ مراکش کے نام رہے گا:نیویارک ٹائمز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

نیویارک ،15دسمبر:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تبصرہ کیا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس لیکن فٹ بال ورلڈ کپ 2022 مراکش کے نام رہے گا۔نیویارک ٹائمز اخبار نے لکھا کہ فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس ذرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔سیمی فائنل میں مراکش کی شکست نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مراکش کے مداح کو اداس کردیا ہے۔وہیں فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 2 گولز سے شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوکر سب کے دل جیت لیے۔سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی۔فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں خدا کے حضور سجدے کیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے مداح کا شکریہ ادا کیا اور پھرخدا کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو فینز سوشل میڈیا پر خوب سراہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

About the author

Taasir Newspaper