Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

فتح پور سے احمد آباد جارہی بس حادثہ کا شکار، 12 سے زائد مسافر زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

جھانسی، 16 دسمبر: فتح پور سے احمد آباد جا رہی بس کل رات پونچھ تھانے کے علاقے میں ہائی وے پر اچانک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں 12 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کروایا گیا ہے۔ مسافروں کا الزام ہے کہ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نشے میں تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
پولس کے مطابق ستیم ٹریولس کی بس کل رات تقریباً 2 بجے کھگا فتح پور سے احمد آباد-سورت جا رہی تھی۔ جیسے ہی وہ پونچھ تھانہ علاقہ ہائی وے کے سروس روڈ پر واقع رادھے-رادھے ہوٹل کے قریب پہنچی تو اچانک نشے میں دھت ڈرائیور گاڑی سے اپنا توازن کھو بیٹھا اور بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ واقعے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی، بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج کے لیے موٹھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا۔ کچھ لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں جھانسی کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
بس میں سفر کررہے ایک مسافر رام راج نے الزام لگایا کہ ڈرائیور اور کنڈکٹر بس میں ہی نشے میں تھے۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور بس تھانہ پوچھ کے علاقے ہائی وے لنک روڈ کے قریب غیر متوازن ہو گئی۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں تمام مسافروں کا تعلق فتح پور ضلع سے ہے۔

About the author

Taasir Newspaper