Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے کام اور’بہار فلم پروموشن پالیسی‘ کا پرزنٹیشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

پٹنہ، 01 دسمبر 2022:- وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے 1انے مارگ واقع ‘سنکلپ’میں فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی اور بہار فلم پروموشن پالیسی کے کاموں پر ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔ میٹنگ میں بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل رویندرن شنکرن نے بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے مقاصد، اب تک کیے گئے کاموں،صلاحیت کی شناخت ، ٹریننگ پروگرام، کھلاڑیوں کوفوری اعزاز اور نقد انعام وغیرہ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ بیٹوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی بیٹیاں بھی قومی سطح کے کھیلوں میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایوارڈ جیت رہی ہیں اور ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔ بہار کھیلوں کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہار کے کئی سابق کھلاڑی یہاں آکرکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔
فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی سکریٹری مسز بندنا پریسی نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بہار فلم پروموشن پالیسی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے اس کے پس منظر،خاکہ، اثرات اور ضرورت کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو فوری طور پر توصیفی سند اور نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ان کی تقرری سرکاری سروس میں کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کو کھانے پینے کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کراتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلاکوں میں اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں۔ باقی ماندہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرائیں۔ اسٹیڈیم کی صفائی اورمینٹننس کا بہتر نظام رکھیں۔ وہاں کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کھیلوں کا اہتمام کرتے رہیں۔ اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں فلم پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ راجگیر میں فلم سٹی تعمیر ہو رہی ہے۔ نوادہ میں شیخودیورا کوفروغ دیا گیا ہے۔ فلم سائیٹ کے لیے پہاڑ اور دیگر قدرتی مقامات ڈیولپ کیے گئے ہیں۔ یہاں پر بھی بہت سے دلچسپ مقامات ہیں۔ یہاں فلم سازوں کے لیے کام کو آسان بنایا جائے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں فلمیں بنانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریاست میں فلم پروڈکشن سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور لوک فنکاروں کو بھی موقع ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
میٹنگ میں فینانس، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، فن وثقافت اور نوجوانون محکمے کے وزیر جناب جتیندر کمار رائے، وزیراعلیٰ کے مشیرمسٹر انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامرسبحانی، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر وویک کمار سنگھ، محکمہ فائننس کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی سکریٹری مسز بندنا پریسی، بہار ریاستی اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رویندرن شنکرن فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری دیپک آنند اور دیگر۔ سینئر افسران موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper