Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

فون پر بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہونے پر طالبہ نے لگائی چھلانگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

نئی دہلی،15دسمبر:جنوبی دہلی کے مہرولی میں ایک 23 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ متوفی کی شناخت احمد آباد کی رہنے والی ٹوئنکل کے طور پر کی گئی ہے، جوایم بی اے کر رہی تھی۔ پولیس حکام کو شبہ ہے کہ خاتون اپنے ایک ہم جماعت کے ساتھ کسی تنازع پر ناراض تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) چندن چودھری نے بتایا کہ مہرولی پولیس اسٹیشن کو منگل کی شام تقریباً 7 بجے اطلاع ملی کہ فریڈم فائٹر کالونی، اے بلاک میں ایک خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگا دی ہے۔ متوفی اور دو دیگر خواتین نے فریڈم فائٹر کالونی کے اے بلاک میں کرائے پر ایک فلیٹ لیا تھا۔ تینوں بترا ہسپتال کے قریب ایک انسٹی ٹیوٹ سے ایم بی اے کر رہے تھے۔ خاتون کا کوٹا کے رہنے والے کرن نامی اپنے ہم جماعت کے ساتھ کچھ تنازعہ ہوا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ ٹوئنکل کو ساکیت کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بدھ کی صبح اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper