Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ: مراکش اسپین کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

فلسطینی پرچم لہرا کر اور میدان میں ہی سجدۂ شکر بجاکر تاریخی جشن منایا

ؒدوحہ ، 7دسمبر:مراکش نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چمپئن اسپین کو پنالٹی کک پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ،جہاں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میچ کے اختتام میں مراکشی ٹیم کے فٹ بالروں نے میدان میں ہی سجدۂ شکر بجالایا، اور برادرملک فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرا کر جشن منایا۔ واضح ہو کہ اسپین کی ٹیم نے گول کرنے کی بڑی کوششیں کیں ،لیکن مراکش کے زبردست دفاع نے ان کی ہر کوشش ناکام بنائی اور میچ مقررہ وقت تک بے نتیجہ رہا۔دونوں ٹیموں ایک،ایک یلو کارڈ بھی ملا، اسپین کے کھلاڑیوں نے 14 اور مراکش کے کھلاڑیوں کی جانب سے 15 فاؤل کیے گئے۔اسپین کے کھلاڑیوں نے مقررہ وقت تک گول کرنے کے بڑے اچھے مواقع بنائے لیکن اس کو گول میں بدلنے میں ناکام رہے جبکہ مراکش کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اور پنالٹی کک کے دوران بھی گول کیپرز کا کھیل بہترین رہا۔اسپین اور مراکش کے درمیان کھیل مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا لیکن 120 منٹ کے کھیل میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی کک دیئے گئے اور مراکش کی جانب سے آغاز کیا گیا۔مراکش کی جانب سے ابتدائی دونوں گول کیے گئے جبکہ اسپین کا کھلاڑی پہلا گول پوسٹ نہیں کرسکا ،جبکہ اگلے دونوں مراکش کے گول کیپر نے روک لیا۔مراکش نے ابتدائی 3 پنالٹی میں سے 2 گول کیے، جس کے بعد مراکش کے لیے چوتھا گول اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیدا ہونے والے اشرف حکیمی نے کیا اور اسپین کو ورلڈ سے باہر کردیا۔اشرف حکیمی کے فیصلہ کن گول نے مراکش کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچایا اور رواں ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بھی بن گئی ۔مراکش کا اب کوارٹرفائنل میں مقابلہ پرتگال اور سوئٹزرلینڈ میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا، جو ناک آؤٹ مرحلے کے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کروشیا اور برازیل کے درمیان ہوگا، دوسرا کوارٹرفائنل نیدرلینڈز اور ارجنٹینا کے درمیان 10 دسمبر کو ہوگا۔مراکش کے آخری کوارٹرفائنل 11 دسمبر اتوار کو انگلینڈ اور فرانس جیسی ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper