Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

*فکری وادبی مجلہ الحَسَنہ کے پہلے شمارے کا شاندار رسم اجرا*

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

ارریہ (اسرار عادل عالیاوی) 15 دسمبر/ جامعہ حَسَنہ للبنات و مدرسہ نورالہدیٰ تلکوباڑی فرکیہ کے عظیم الشان حَسَنہ کانفرنس میں جامعہ حَسَنہ للبنات تلکوباڑی فرکیہ کا تحقیقی، فکری،و ادبی آرگن سہہ ماہی مجلہ “الحَسَنہ” کے پہلے شمارے کا شاندار رسم اجرا کیا گیا۔ مصروفیات اوقات اور کثرت کار کے باوجود مشاہیر علماء کرام اور زعماء جماعت و جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس مجلہ میں  عصرِ حاضر کے ممتاز قلمکاروں کے مضامین منفرد غزلیں اور نظمیں موجود ہیں۔ یہ ادبی مجلہ ادب کے شائقین کو پسند آئے گا اور طلبہ وطالبات اورقارئین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ مجلہ الحَسَنہ اپنی اشاعتوں سے علمی و تحقیقی قطرے لٹاکر آپ کے دامن مراد کو نہر سے دریا اور دریا سے بنانے کا خواہاں ہے ۔ واقعی اِس مجلہ کے نگران اعلیٰ فضیلۃ الشیخ ابو حارث مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے باذوق و اہل نظر قارئین کے سامنے ایک تحقیقی علمی اور ادبی گلدستہ پیش کیا ہے۔
اس پر مسرت عظیم الشان اجرا کے موقع پر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظم اعلیٰ شیخ انعام الحق مدنی، مشہور و معروف مقرر شیخ ثناءاللہ مدنی، ائ پلس ٹی وی ممبئی کے خطیب ابوالکلام چترویدی حفظہ اللہ، حَسَنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے شعبہ تصنیف و تالیف کے نگران اعلیٰ مشہور و معروف قلمکار شیخ ابراہیم سجاد تیمی حفظہ اللہ، مجلہ الحَسَنہ کے مدیر مسئول شیخ تسلیم حفاظ عالی حفظہ اللہ ، اور شیخ نثارالحق سنابلی حفظہ اللہ اسی طرح ضلع پارشد عبدالصمد ندوی، مقیم فیضی، شیخ ندیم اختر عالی، شیخ معید الرحمن، شیخ عبدالعلیم ندوی، شیخ نعمان سلفی، وغیرھم موجود تھے
اس موقع پر معروف ادیب شیخ ابراہیم سجاد تیمی نے کہا کہ یہ مجلہ الحَسَنہ ان شاءاللہ لگاتار ادب کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا ، ہماری کوشش یہ رہے گی کہ ہم اس میں معروف و منفرد اداباء  کی تخلیقات کو جگہ دیں۔ سر پرست اعلی شیخ ابو حارث مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے تمام قلم کاروں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی اشاعت کا تسلسل برقرار رکھنے کی توفیق دے۔ مجلہ الحَسَنہ قوم و ملت اور سماج و معاشرہ کے لئے علم و ادب کی شمع فروزاں،محنت و عمل کا محرک اور بالخصوص مسلمانوں کے لئے دینی و تعلیمی بیداری کا علم بردار بن جائے اور عوام وخواص میں اسے قبول عام حاصل ہو! آمین

About the author

Taasir Newspaper