Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فیفا رلڈ کپ: جیت کے باوجود چار بار کی چیمپئن جرمنی باہر، جاپان جیت کر اور اسپین ہار کر بھی اگلے راؤنڈ میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

دوحہ ، 02دسمبر:چار بار کی چیمپئن جرمنی گروپ ای کے اپنے میچ میں کوسٹاریکا کے خلاف 4-2 سے جیت درج کرنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ جرمنی کو ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے جیت کے ساتھ ساتھ گول کے بہتر فرق کی ضرورت تھی۔ ٹیم جیت گئی لیکن گول کے فرق کی وجہ سے جرمنی کیٹیم اسپین سے پیچھے رہ گئی اور تیسرے نمبر پر رہی۔ جرمنی اورا سپین کے چار چار پوائنٹس تھے۔ 2018 کے بعد جرمنی مسلسل دوسری بار گروپ مرحلے سے باہر ہو گیا۔ جرمنی کی طرف سے گرابری (10ویں منٹ)، کائی ہیورٹز (73ویں اور 85ویںمنٹ)، فلکروگ (89ویں منٹ) نے گول کئے۔ جبکہ کوسٹاریکا کے لیے تیجیدا (58ویں) اور جوآن (70ویں) نے گول کئے۔
جاپان جیت کر اور اسپین ہارکر بھی پہنچا اگلے راؤنڈ میں
جاپان نے ورلڈ کپ کے گروپ ای میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر آخری 16 ٹیموں کے ناک آؤٹ راونڈ میں داخلہ لیا۔ اسپین الویرا موراٹا کے گول سے 1-0 سے آگے تھی لیکن جاپان نے رٹسو (48ویں منٹ) کے گول کے ذریعے 1-1 سے برابری حاصل کر لی۔ اس کے بعد جاپان نے تناکا (51ویں) کے گول سے 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی ۔ اسپین اور جرمنی 4 پوائنٹس پر برابر تھے لیکن اسپین نے 9گول کئے جبکہ اسکے خلاف 3گول ہوئے تھے۔ جرمنی نے 6گول کئے اور 5 اس کے خلاف ہوئے۔ ایسے میں اسپین کا گول فرق بہتر تھا۔

About the author

Taasir Newspaper