Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فیفا ورلڈکپ: امریکہ کو شکست دے کر نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

دوحہ ،4دسمبر :فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کا اسکور 1-3 رہا۔نیدرلینڈز کے میمفس ڈیفے نے 10ویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں نیدرلینڈز کی برتری 0-2 کے ساتھ اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب ڈیلے بلائینڈ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ دوسرے ہاف میں امریکی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جہاں حاجی رائٹ کے شاندار ٹچ نے امریکی ٹیم کا خسارہ 1-2 کردیا۔اس کے بعد نیدرلینڈز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 81ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اسکور کو 1-3 کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper