Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فیفا ورلڈکپ : کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

دوحہ ،18دسمبر :فٹ بال ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل نہ کرسکی، کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرادیا، 32 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں افریقی ملک چوتھے نمبر پر رہا۔دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا کے جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔کروشیا کی برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور کھیل کے 9ویں منٹ میں مراکش کے اشرف داری نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔پہلا ہاف ختم ہونے میں ابھی چند منٹ ہی باقی تھے کہ کروشیا کے مسلاف اورسیچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔میچ کے پہلے ہاف کا اختتام 1-2 سے کروشیا کی برتری پر ہوا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی، یوں کروشیا نے 1-2 سے مراکش کو ہراکر ورلڈ کپ 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

About the author

Taasir Newspaper