Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا نے مراکش کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

دوحہ (قطر)، 02 دسمبر: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جمعرات کو بیلجیئم کوباہر کراپنے گروپ ایف میں مراکش کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ مراکش نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے کناڈا کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنائی ۔ کروشیا اور بیلجیئم کے درمیانمیچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کی وجہ سے کروشیا ناک آؤٹ میں پہنچ گیا اور بیلجیئم گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگیا۔
عالمی نمبر 2 بیلجیئم نے یہاں احمد بن علی اسٹیڈیم میں رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہیزرڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ابتدائی الیون میں شامل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔ ٹیم کو 21 سالہ مڈفیلڈر امادو اونانا کی کمی بھی محسوس ہوئی۔ اونا ناکو دو پیلے کارڈ ملنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ بیلجیئم کے پاس باقاعدہ وقت کے آخری تین منٹوں میں دو بار گول کرنے کے سنہری مواقع تھے لیکن دونوں بار لوکاکو گول کرنے سے محروم رہ گئے۔
دوسری جانب دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں عالمی نمبر 22 مراکش نے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف این نصری (23 ویں منٹ) کے پہلے ہاف کے گولوں کی مدد سے 1986 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے میں مدد ملی ۔ کناڈا کا گول نائف ایگورڈ (40ویں منٹ) نے کیا۔ انہوں نے خودکش گول کیا۔ مراکش اورکناڈا کی ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ مراکش نے 2016 میں دوستانہ میچ 4-0 سے جیتا تھا۔
اس فتح کی بدولت مراکش کی ٹیم تین میچوں میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چار سال قبل ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہونے والے کروشیاایک اور جیت اور دو ڈرا کے ساتھ گروپ ایف سے پانچ پوائنٹس جمع کرکے آخری 16 میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ بیلجیئم ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک ہار سے چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔گروپ مرحلے کے آخری میچ سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا کناڈا کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکا اور آخری نمبر پر رہا۔
مراکش کا مقابلہ اب 05 دسمبر کو پری کوارٹر فائنل میں گروپ ای میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ اسی دن کروشیا کی ٹیم گروپ ای میں ٹاپ ٹیم سے ٹکرائے گی۔ عالمی نمبر 12 کروشیا نے بیلجیئم کے خلاف اچھی شروعات کی۔ ابتدائی منٹوں میں کروشیا کا غلبہ رہا لیکن بیلجیئم کے پاس گول کرنے کے مواقع تھے۔ پہلے موقع پر دائیں سرے سے ملے کراس پر گول پوسٹ کے قریب گیند ملنے کے باوجود یانک کراسکو گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا نے میں ناکام رہے۔
دو منٹ بعد اسی طرح کے موو پر گیند ڈرائیس مرٹینز کے پاس پہنچی لیکن انہوں نے بھی گیند کو گول کے اوپر سے باہ رمار دیا۔ اس کے بعد کروشیا کو بڑا موقع ملا۔ میچ کے 15ویں منٹ میں کپتان لوکا مورڈیچ نے فری کک لی لیکن کراسکو نے آندریج کراماریچ کو فاول کر دیا اور ریفری نے پنالٹی دے دی۔ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کی مدد سے کروشین کھلاڑی کو آف سائیڈ پایا گیا اور پنالتی واپس لے لی گئی ۔
دونوں ٹیموں نے ہاف ٹائم کے بعد کئی مووز بنائے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے فنشنگ کی کمی تھی۔ مڈ فیلڈ نے اچھے موو بنا کر مواقع پیدا کیے لیکن دونوں ٹیموں کے اسٹرائیکر گول کرنے میں ناکام رہے۔ بیلجیئم نے ہاف ٹائم کے بعد کھیل کے آغاز میں ہی مرٹینز کی جگہ تجربہ کار رومیلو لوکاکو کو شامل کیا۔ دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں کپتان کیون ڈی بروئن نے بائیں جانب سے ایک تیز شاٹ مارا لیکن جوسیپ جورانووچ نے گول پوسٹ کے سامنے خطرہ بچا لیا۔
اگلے ہی منٹ میں لوکاکو کے ہیڈر شاٹ کو گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے روک دیا۔ میچ کے 50ویں منٹ میں کروشیا نے جوابی حملے میں ایک موو بنایا لیکن میتیو کوواسچ گول کے اندر شاٹ ڈالنے میں ناکام رہے۔ موڈرچ کو 54ویں منٹ میں ایک اور موقع ملا۔ انہوں نے دو ڈیفنڈرس کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن ان کے شاندار شاٹ کو بیلجیئم کے گول کیپر تھیباؤٹ کورٹوئس نے دائیں جانب ڈائیونگ کرتے ہوئے باہر کردیا۔

About the author

Taasir Newspaper