Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

نیویارک ، 20دسمبر :قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔چمپئن ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچتے ہی ہزاروں پرجوش فٹ بال شائقین نے اپنی ٹیم کا بیونس آئرس میں تاریخی استقبال کیا۔اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ارجنٹینا میں آج ’بینک ہالی ڈے‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔قطر میں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن کی تاریخی فتح کے بعد سے دارالحکومت پارٹی موڈ میں ہے۔سوشل میڈیا پر بیونس آئرس سے ارجنٹائن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شاندر استقبال کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں ارجنٹائن کے کھلاڑی وطن واپسی کے بعد کھلی بس میں اپنے گولڈ میڈلز پہنے باری باری ورلڈ کپ ٹرافی کو اونچا لہراتے ہوئے نظر آئے۔کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی اس بس کے چاروں اطراف دور دور تک شائقین ارجنٹائن کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔تیسری بار فٹبال کا عالمی چمپئن بننے کی خوشی میں شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر گانے گنگنائے اور آتش بازی سے آسمان کو جگمگا دیا۔

About the author

Taasir Newspaper