لوٹ کر فرار ہورہے بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

 سمستی پور مورخہ 31 دسمبر  (محمد خورشید عالم ) سمستی پور ضلع کے انگارگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جمعہ کی دیر شام روپیہ لوٹ کر بھاگ رہے بدمعاشوں نے پیچھا کرنے والے لوگوں پر گولی چلا دی جس میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تاہم بدمعاشوں کی فائرنگ کے باوجود لوگوں نے دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔زخمی نوجوان کی شناخت مونو کمار ولد امریش رائے کے طور پر کی گئی ہے جو چیتا شمالی پنچایت کے سفہا ٹولہ کا رہنے والا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی دیر شام تقریباً 8.30 بجے کیوس پیکس کے کارکن و برنامہ گاؤں باشندہ سندیپ کمار   انگارگھاٹ چوک پر واقع بازار سے پیکس کی رقم وصول کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا تبھی  بائک سوار چار بدمعاشوں نے دلسنگھ سرائے۔انگار شاہراہ پر روپیہ سے بھرا بیگ لوٹ لیا اور پھر سبھی بدمعاش فرار ہونے لگے جس کے بعد نوجوان نے فون کر  بدمعاشوں کے فرار ہونے کی اطلاع دے کر لوگوں کو روکنے کو کہا، اس پر چیتا شمالی پنچایت کے سفہا ٹولہ میں لوگوں نے سڑک پر بینچ لگا کر بدمعاشوں کی بائک روکنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ خود کو گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے لوگوں پر فائرنگ کردی۔ جس میں مونو نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ اس کے باوجود لوگوں نے ہمت دکھائی اور دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا جبکہ دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پکڑے گئے دونوں بدمعاشوں کی لوگوں نے جمکر پٹائی کردی بعد میں اطلاع پر پہنچی متعلقہ تھانہ کی پولیس  حوالے کر دیا۔ پولیس پکڑے گئے دونوں بدمعاشوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔