Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

لڑکیوں نے اسکول میں ہی ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

بنگلورو، 16 دسمبر: کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو لڑکیوں نے اسکول میں ہی لاٹھیوں سے پیٹ دیا۔ ان لڑکیوں نے ہیڈ ماسٹر کو ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا سبق سکھایا۔ یہ واقعہ کرناٹک کے سری رنگا پٹنم میں پیش آیا۔ کٹاری گاؤں کے ایک سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے ہاسٹل کی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی نے روتے ہوئے یہ بات دوسری لڑکیوں کو بتائی۔ جس پر برہم باقی لڑکیوں نے لاٹھیوں کے ساتھ ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں چلے گئے اور مارپیٹ شروع کردی۔اس دوران کچھ اساتذہ اور عملے نے لڑکیوں کو منشتر کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ پیچھے نہیں ہٹے۔ اسی دوران ہیڈ ماسٹر لڑکیوں کی برہمی سے بچنے کے لئے کلاس روم میں داخل ہو کر دروازہ بند کرنے کی کوشش کی۔ لڑکیوں نے اس کا تعاقب کیا اور دروازے ڈھکیل کر اندر داخل ہوئے اور وہاں بھی پٹائی کی۔دوسری جانب اسکول کے بعض اساتذہ نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ طالبات نے شکایت کی کہ ہیڈ ماسٹر نے کئی لڑکیوں کو ہراساں کیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران لڑکیوں کے ہیڈ ماسٹر کو لاٹھیوں سے مارنے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper