Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

لیبیا میں امام مسجد کا بچے کو برہنہ کر کے تشدد، عوام میں غم وغصہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

طرابلس،28دسمبر: لیبیا میں ایک امام مسجد کے ہاتھوں قرآن پاک حفظ کرنے والے ایک بچے کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معلم امام مسجد کو ایک بچے پر تشدد کرتے اور اسے وحشیانہ طریقے سے مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے دیکھی ہے مگر اس کے مناظر کی وجہ سے نشر نہیں کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں ایک داڑھی والا شخص دیکھا جا سکتا ہے جو ایک نہتے بچے پر بدترین تشدد کرتا ہے اور دوران تشدد اس کی قمیض تک اتار دیتا ہے۔ بچے کی چیخ پکار کے باوجود امام مسجد پلاسٹک کی ایک ٹیوب کے ساتھ بچے پر تشدد کرتا ہے۔اس واقعے نے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے بچے پر تشدد کرنے والے قاری کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔”ام وسیم” نامی ایک کارکن نے ایک پوسٹ لکھی جس میں اس نے حکام سے اس مسجد کا پتہ لگانے کا مطالبہ کیا جس میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے دوسرے بچوں کو تحفظ دینے اور سفاک امام مسجد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ لیبیا کا قانون اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کو طلباء￿ کے خلاف ہر طرح کی مار پیٹ اور تشدد کا استعمال کرنے سے منع کرتا ہے۔ بچوں پر تشدد کرنے والے استاد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper