Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
لکھنؤ ،27دسمبر:سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور سابق وزیراعلیٰ مایا وتی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت نہیں کر رہے ہیں۔اس یاترا کا پہلا مرحلہ اسی ہفتے اختتام پذیر ہوا۔ جب راہل گاندھی نے لال قلعہ کے سامنے کہا کہ اس کا مشن لوگوں کو جوڑنا ہے نہ کہ توڑنا۔ کانگریس نے اکھلیش یادو ،مایاوتی اور راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری کو اس یاترا میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ راہل گاندھی یہ یاترا اترپردیش سے شروع کریںگے ۔ لیکن اپوزیشن کے رہنمائوں کو اس میں شامل ہونا ممکن نہیں لگ رہا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اکھلیش خود اس یاترا کا حصہ نہیں بنیںگے لیکن کسی پارٹی کے رہنمائوں کو اس میں شمولیت کرنے کی ہدایت دیںگے۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے کہا کہ ان کی پارٹی بھارت جوڑویاترا کی حمایت کررہی ہے لیکن وہ اس کا حصہ اس وجہ سے نہیں بننا چاہتے ہیں تاکہ یہ تاثر نہ ملے کہ ہم پارٹی کے ساتھ الیکشن مفاہمت ہو۔ جینت چودھری نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی سے وہ اس یاترا کا حصہ نہیں بنیںگے پھر ان کو یاترا کے دوران پہلے ہی ان کو کچھ سیاسی مصروفیات ہیں۔