Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

مجھے انگلش زبان سے فطری نفرت ہے، اسے کرکٹ سے نہ جوڑیں: سعید اجمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

لاہور ،15دسمبر:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج سے فطری نفرت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی، جب میں ورلڈ نمبر ون بنا تو مجھے بڑے لوگوں نے کہا کہ انگریزی میں بات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کو جواب دیا کہ میری مرضی میں جو کروں، میں انگریزی میں بات نہیں کروں گا، اگر آپ کو میری قومی زبان میں مجھ سے انٹرویو کرنا ہے تو کریں۔سعید اجمل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے یہ عام بندہ نہیں کہہ رہا ہے۔ دنیا میں ورلڈ نمبر ون کا مطلب ورلڈ نمبر ون ہے، تو دنیا کو آپ کے پاس آنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ انگلش لینگویج سے ہی مجھے فطری نفرت ہے، اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں اور اگر آپ کو آتی ہے تو آپ دنیا کے اچھے انسان ہیں ۔سابق کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ کے کیریئر کو انگلش سے کیوں جوڑ اجاتا ہے؟آپ کا جو کیریئر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی جو زبان ہے ،آپ اس سے برا بھی اور اچھا بھی کام کر سکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper