Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مدھوبنی کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع اردو ملازمین کی ماہانہ نشست کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

دربھنگہ(فضا امام) 6 دسمبر:- گزشتہ 5 دسمبر 22 کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال مدھوبنی میں ضلع اردو ملازمین کی ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔کچھ دنوں قبل اردو مترجم اور درجہ زیریں محرر کی تقرری کے سبب اب وہ اداسی نظر نہیں آتی جو درمیان میں اردو ملازمین کے لگاتار سبکدوش ہونے سے ہوگئی تھی آج کی نشست میں نئے اردو ملازمین کے پران نمبر ہندی نوٹنگ ڈرافٹنگ  امتحان کے ساتھ کمپیوٹر امتحان پاس کرنے کے متعلق نئے ملازمین کو اس کی اہمیت سے روشناس کروایا گیا  فروغ اردو سیمینار مشاعرے میں  بلدیاتی انتخابات کے سبب تاخیر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا  منگل کو تعلیمی اداروں میں جاکر اردو کی تعلیمی صورتحال کی واقفیت حاصل کرنے اور رپورٹ تیار کرنے پر زور دیا گیا   حسب روایت واصف جمال کے ذریعہ اردو رسائل ملازمین کو سونپتے ہوۓ اپیل کی گئی کہ اس مہم میں خوب خوب حصہ لیں کہ پنڈول بلاک سے شروع کی گئی یہ مہم کلیان پور بلاک سمستی پور میں بھی مقبول ہورہی ہے  دوران نشست واصف جمال نے اردو ملازمین سے پرزور اپیل کی کہ للہ اپنے ہونے کا ثبوت دیں اللہ نے ہمیں اردو کے وسیلے سے روزی روٹی دی ہے تو ہمیں بھی اردو کی تشہیر اور اس کی ترویج و اشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے واصف جمال نے اپیل کی کہ یہ ماہانہ نشست فقط کاغذی خان پری تک محدود نہیں رہے بلکہ اس نشست کا کچھ output بھی نظر آۓ الحمدﷲ ہماری تنخواہ بھی بہتر ہے اگر ماہ میں کم از کم ایک سو روپے کا رسالہ بھی غریب بچوں میں تقسیم کر دیں تو کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوگا اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے اقدام سے بھی تصویر بدل سکتی ہے  یاد رہے کہ غریب اردو عوام کا ہم پر حق ہے  ہم گرم ہواؤں کے ڈر سے اپنے بچوں کو بچانے کے لئے کھڑکیاں بند نہیں کریں بلکہ ان غریب بچوں کی کفالت کرکے ہواؤں کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں  اردو ہم سب کی اور اردو عوام کی بے اعتنائی کا شکار بے حکومت وقت کم و بیش اپنا کام کررہی ہے۔جناب اشرف جلیل صاحب کے شکریہ کے ساتھ نشست کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper