Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

مسلم ووٹرس کا رجحان کانگریس کی طرف ،چھ مسلم امیدوار کانگریس کے ٹکٹ پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،7دسمبر:کانگریس بری طرح سے ایم سی ڈی الیکشن میں پٹ گئی اور 250میںسے صرف9سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ان میں چھ امیدوار چھ مسلم ہیں۔ کانگریس کے نازیہ دانش اور اریبہ خان نے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ذاکر اورابوالفضل انکلیو وارڈوں سے ہرایا یہ دونوں اسمبلی ممبرامانت اللہ خان کے گڑھ مانے جاتے تھے۔اسی طریقے سے ساشتری پارک میں سمیر احمد نے جیت حاصل کی۔ جبکہ چوہان بانگر سے شگفتہ چودھری کی کامیابی حاصل کی۔سیلم پور سے آزاد امیدوار شکیلہ بیگم نے جیت حاصل کی۔ اس کے علاو ہ نہال وہار سے مندیپ سنگھ چن لئے گئے ۔جبکہ آریہ نگر سے جیت شیتل چودھری سے اپنی جیت رقم کرلی۔ اسی طریقے سے کانجیوال سے کانگریس کے جوگیندر نے جیت حاصل کی۔اس الیکشن کی اہم بات یہ رہی ستیندر جین کے اسمبلی حلقے کے تینو ں وارڈوں پربی جے پی نے قبضہ جمایا۔ جو عام آدمی پارٹی کیلئے ایک جھٹکا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ مسلم ووٹرس عام آدمی پارٹی سے خوش نظر نہیں آرہا ہے ۔شاہین باغ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا مرکز بناتھا اور یہاں سے تاریخ پورے ملک میں پھیل گئی۔کادی پور سے رما رانا نے جیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رافعہ مہر نے سیتار ام بازار سے اورچاندنی محل سے آل محمد اقبال کو کامیابی ملی

About the author

Taasir Newspaper