مشہور سنگر جبین نوٹیال حادثے کا شکار سر میں چوٹ،کوہنی و پسلیوں میں فریکچر، اسپتال میں داخل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

ممبئی،2دسمبر: معروف گلوکار جبین نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے میں گلوکار کی کہنی اور پسلیاں فریکچر ہوگئیں۔ حالانکہ بلڈنگ کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے اس کے سر میں بھی چوٹ آئی۔ واضح رہے کہ جبین نوٹیال حالیہ دنوں میں ’تو سامنے آئے‘، ’مانیکے‘، اور ’بنا شرابی‘ جیسے مقبول تجارتی گانوں کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ معلومات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے کے بعد جبین کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ان کے دائیں بازو کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جبین نوٹیال کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اور نوجوانوں میں سب سے پسندیدہ گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی خبر کے بعد ان کے مداح بھی مایوس ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جبین کا نیا گانا ‘تو سامنے آئے’ رلیز ہوا ہے۔ وہ جمعرات کو یوہانی کے ساتھ گانے کی رلیز تقریب میں نظر آئے تھے۔جبین نوٹیال کے گانے شائقین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔ اپنے گانوں کے بل بوتے پر انہوں نے انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ جبین کے بہت سے گانے ہیں جیسے لٹ گئے سے ہمنوا میرے، راتاں لمبیا، جو نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے وائرل گانا ‘مانیکے مانگے ہتے’ بھی گایا، جس میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور رکول پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ڈھیروں ہٹ نمبر دینے والے جبین نوٹیال کے ساتھ ہوئے اس حادثے نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا ہے۔ جبین اپنے گانوں کے ساتھ ساتھ اپنے لْکس کو لے کر بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ زبردست گانوں اور اپنے پیارے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایسے میں اب مداحوں نے ان کے لیے دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں۔