Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

مشہور کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی حادثے کا شکار، شدید طور پر زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Dec.

نئی دہلی،30دسمبر: دہلی سے اتراکھنڈ میں واقع اپنے گھر لوٹتے وقت کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں رشبھ پنت شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کار روڑکی کے نارسن بارڈر پر محمد پور جھال کے قریب موڑ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ فی الحال پنت کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ان کی کمر پر خرونچ کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں لیکن راحت کی خبر یہ ہے کہ رشبھ پنت فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی ڈیوائڈر پر لگی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور اس کے بعد انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں فوری طور پر دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سری لنکا کے دورے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہل اور رشبھ پنت کا انتخاب ٹی-20 ٹیم کے لئے نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پنت بھی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں بحالی کے لیے این سی اے بھیجا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کا آغاز 3 جنوری سے ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ون ڈے سیریز 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پنت نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper