Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ملتان ٹیسٹ: انجری اور ناقص کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

لاہور ، 7دسمبر:انگلینڈ کیخلاف جمعہ سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انجری اور ناقص کارکردگی کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ،جب کہ مہمان ٹیم کو جاندار اور بہتر پچ کی امید ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کا پورا فائدہ اٹھایا، راولپنڈی کی ایک ایسی مردہ وکٹ پر جہاں گیند بازوں کے لیے کوئی مدد نہیں تھی وہاں اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ 74 ر نز سے جیت لیا۔ملتان میں 16 سال سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، یہاں کھیلے گئے حالیہ ڈومیسٹک میچز کا جائزہ لیا جائے تو اس کی وکٹ اسپنرز کو کچھ مدد فراہم کرتی ہے، راولپنڈی میں پاکستان کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بہتر اور مزید جاندار پچ چاہتے ہیں۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم راولپنڈی میں اسپن پچ چاہتے تھے، میں نے اپنی رائے دی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں تھا جو ہم نے منصوبہ بنایا۔راولپنڈی ٹیسٹ کی4 اننگز میں ایک ہزار 768 رنز بنے جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے، میچ میں 7 سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں اسکور کی گئیں لیکن ملتان میں کھیلے گئے آخری فرسٹ کلاس میچ میں پچ نے اسپنرز کو مدد فراہم کی، ٹیسٹ اسپنر یاسر شاہ نے میچ کی ہر اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان کی پچ کی صورتحال کو نظر میں رکھنے کے باوجود لیگ اسپنر زاہد محمود جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 319 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہیں پاکستان پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جب کہ محمد نواز اور ابرار احمد ٹیم اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی ممکنہ طور پر زخمی حارث رؤف کی جگہ لیں گے، انجری کا شکار حارث رؤف خود ورلڈ کلاس فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے متبادل تھے جو پہلے ہی سیریز سے باہر ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، محمد علی، فہیم اشرف، محمد نواز، نعمان علی، سعود شکیل، زاہد محمود، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، آغا سلمان، سرفراز احمد، ابرار احمد، شان مسعود شامل ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بین اسٹوکس (کپتان)، جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ، مارک ووڈ، ریحان احمد شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper