Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ281 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9 th Dec.

ملتان ،9دسمبر:ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، پہلے دن انگش ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جس کے جواب میں گرین کیپ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے ہیں، بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی اوپننگ جوڑی عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے، جمی اینڈرسن اور جیک لیچ نے 1،1 وکٹ حاصل کی، یوں پہلے دن کے خاتمے تک انگلش ٹیم کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نہ تیز بیٹنگ کرسکا اور نہ ہی زیادہ رنز بنا سکا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم اسپنرز کے آگے دوسرا سیشن بھی مکمل نہ کھیل سکی اور پہلی اننگز میں 51.4 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ ہوا، جیمز اینڈرسن نے تیسرے اوور میں ہی امام الحق کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈیکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 9 اوورز ہی قائم رہ سکی۔پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز کی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا انداز اپنایا، اس دوران بین ڈیکیٹ اور اولی پوپ کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈیکیٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی۔ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ڈیبیو کرنے والے بولر نے انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور اس دوران انہوں نے 164 رنز پر چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔پاکستان کے مسٹری اسپنر نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پویلین بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔انگلینڈ کے 228 کے مجموعی اسکور پر ابرار احمد نے کپتان بین اسٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی تمام وکٹس ابرار احمد ہی حاصل کریں گے تاہم زاہد محمود نے ایسا نہ ہونے دیا۔آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper