Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ملی اسٹڈیزسینٹرکے لیے ہر ضلع میںاصحاب خیرمکان وزمین فراہم کرے:مولاناانیس الرحمن قاسمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

پھلواری شریف11؍دسمبر(پریس ریلیز)آل انڈیاملی کونسل بہارکے شعبہ تعلیم برائے عصری علوم کی کمیٹی کی آج ایک میٹنگ ریاستی دفترپھلواری شریف،پٹنہ میںہوئی۔اس میٹنگ کی صدارت کونسل کے قومی نائب صدرملی کونسل مولاناانیس الرحمن قاسمی نے کی۔انہوںنے کہاکہ ہمارے تعلیمی ادارے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پڑھانے والے ہمارے اساتذہ تعلیمی اداروں کی روح ہیں اوراس پرتشویش کا اظہار کیا گیا کہ معیاری تعلیم کے لیے جومحنت طلبہ کی ہونی چاہئے ،اس میں کمی ہے، اس لیے اس کمی کو تعلیمی اداروں کی سطح پر دورکرنے کی تحریک چلانی چاہئے۔جب ان میں خوداسلامی تعلیم کی اسپرٹ ہو اوران کی فکر سازی نبوی اصول پر کی گئی ہو۔انہوںنے آج کی میٹنگ میںاپیل کی ہے کہ ہرضلع میںملی اسٹڈیزسینٹرکے لیے اصحاب خیرزمین ومکان فراہم کرے،تاکہ مشن 2050کے تحت منصوبہ بندطریقہ پرملت کی تعمیرنوکاکام کیاجاسکے۔
اس میٹنگ میںہرضلع میںملی اسٹڈیزسینٹرکھولنے اورنیٹ جے آرایف کی کوچنگ کرانے کے سلسلے میںغوروخوض کیاگیااورہرطرح سے جائزہ لیاگیا،اتفاق رائے سے یہ بات طے کی گئی کہ آئندہ تعلیمی سال میںپلس ٹوکوچنگ کانظم کیاجائے گانیزیہ بات بھی طے پائی کہ ابتداًپلس ٹوکی کوچنگ کانظم کی جائے،پھرنیٹ اوردیگرمقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بھی کوچنگ کرایاجائے۔اسی طرح ڈی ایل ایڈاوربی ایڈکے امتحانات کے لیے کوچنگ کرایاجائے،تاکہ ان امتحانات میںمسلم طلبہ کی نمائندگی میںاضافہ ہو۔پہلے مرحلے میںنجم مشن اسکول ،پھلواری شریف،مظفرپور،سوپول دربھنگہ اورناڑی دربھنگہ ،فاربس گنج ارریہ،مغربی چمپارن میںملی اسٹڈی سینٹرقائم کیاجائے۔ملی کونسل اورنجم مشن اسکول کے اشتراک سے پھلواری شریف کے نجم مشن اسکول میںصباحی مکتب شروع کیاجاچکاہے۔اس میٹنگ میںاپیل کی گئی ہے کہ اس مکتب میںاپنے بچوںاوربچیوںکاداخلہ کرائیں،واضح ہوکہ اس مکتب میںداخلہ اورتعلیم کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔مفتی محمدنافع عارفی کارگزارجنرل سکریٹری نے کہاکہ الحمد للہ آل انڈیا ملی کونسل نے BPSCکی تیاری کے لیے آن لائن کلاسیںچلائیں ،جس میں 60؍بچوں نے شرکت کی۔اسی طرح مظفر پورمیںملی کوچنگ سنٹرشروع کیا گیا ہے،جو جامعہ ؍علی گڑھ انٹرنس کی تیاری اوردیگر کورسوں میں داخلہ کی تیاری کروارہا ہے۔مفتی جمال الدین کی تلاوت سے اس میٹنگ کاآغازہوا۔اس میٹنگ میںجن لوگوںنے شرکت کی ان میںجناب سیداعجازہاشمی صاحب سابق ڈائریکٹرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،سیدشمس الحسین صاحب کنوینر،نجم الحسن نجمی چیرمین نجم فاؤنڈیشن ورکن ملی کونسل نئی دہلی ، سیدامانت حسین صاحب،سکریٹری،مجلس علماء خطباء امامیہ ،بہار،مولاناصدرعالم ندوی وغیرہ کے نام قابل ذکرہے۔

 

About the author

Taasir Newspaper