Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.
نئی دہلی ،18دسمبر: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج وزیراعظم نریندرمودی کو چینی دراندازی پر آڑے ہاتھوں لیا او رکہا کہ موجودہ حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفہ پیش کررہی ہے ۔ چین کی طرف سے دراندازی ہردن بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ سرحد پر سب کچھ ٹھیک ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ گلوان حملے کے بعد بھی چین کے ساتھ تجارت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور ا س سال یہ ابتک 95بلین ڈالر پہنچ گیا ہے ۔ بی جے پی کو ہمارے جوانوں کی فکر نہیں اور چین پر اپنا انحصار کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے جوانو ںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی دراندازی کو جراتمندانہ طریقوں سے پسپا کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 9دسمبرکو پیش آیا جس میں دنوں ملکوں کے فوجی ایک دوسرے سے گتھم گھتا کرتے دیکھے گئے۔