Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

مکہ مکرمہ میں ہوٹل کی عمارت کے جھکاؤ کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

مکہ مکرمہ ،28دسمبر: مکہ مکرمہ میں الحفائر میں ایک کثیر منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دوسری عمارت کی طرف جھکاؤ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل خالی کرا لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک ہوٹل کی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ عمارت اپنے ساتھ متصل ایک اور کثیر منزلہ عمارت کی طرف جھکی دیکھی جا سکتی ہے۔یہ سڑک ایک شاہراہ عام پر واقع ہے جہاں اور بھی ایسی کئی کثیر منزلہ عمارتیں موجود ہیں۔ویڈیو میں عمارت کو بائیں جانب واضح جھکاؤ کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت خالی کرالی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے مکہ معظمہ بلدیہ کیترجمان اسامہ زیتون نے تصدیق کی کہ بلدیہ نے ایک کمیٹی کے تعاون سے عمارت کا معائنہ کیا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام کے علاوہ سول ڈیفنس، وزارت حج و عمرہ، وزارت سیاحت اور سکیورٹی حکام نے اس کا جائزہ لیا اور اس کی تعمیر اور معائنہ کیا۔عمارت کو رہائشیوں سے احتیاط کے طور پر مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عمارت کی حالت اور اجازت ناموں تک رسائی اور رہائش کے لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنانے تک اس جگہ کو راہگیروں سے بچانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper