Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مگدھ یونیورسٹی کے لیٹ لطیف کورس سے ناراض ABVP طلبہ نے V.C کا جلایا پتلا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

اورنگ آباد ( تاثیر نیوز سروس ) آج مورخہ 31 دسمبر کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اورنگ آباد، رام لکھن سنگھ یادو کالج یونٹ اور سچیدانند سنہا کالج یونٹ نے غلط تعلیمی پالیسی اور بہار حکومت کے عزم کی وجہ سے مگدھ یونیورسٹی کے تمام کالجوں میں ووکیشنل کورسز بند کرنے، رجسٹریشن اور سیشن درست کرنے کو لیکر کالجوں میں گورنر اور مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پتلا جلانے کا پروگرام کالج یونٹ کے سابق صدر وشال رائے کی قیادت میں کیا ۔ سنہا کالج کے سکریٹری پربھات کمار نے بتایا کہ جس طرح سے ہر بار مگدھ یونیورسٹی کے نمائندے طلبہ کو امتحان، نتیجہ، سیشن درستگی اور رجسٹریشن وغیرہ جیسے مسائل پر صرف اور صرف یقین دہانیاں کر رہے ہیں ۔ مگدھ یونیورسٹی صرف طلبہ کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ اسی کالج کے نائب صدر پون کمار نے کہا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ضلع کے تمام کالجوں میں لاک ڈاؤن دور کا کام جلد مکمل کرے ورنہ کالج میں کسی بھی دیگر قسم کے کام کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ جب تک مگدھ یونیورسٹی صرف طلبہ کا داخلہ کریگی۔ کالجوں میں امتحان  اور نتائج میں تاخیر کریگی قابل افسوس ہوگا ۔ دلیپ کمار نے کہا کہ مگدھ یونیورسٹی میں اس قسم کی صورتحال سے طلباء کا مستقبل تاریکی میں جا رہا ہے، کوئی بھی نہیں سمجھ پا رہا ہے کہ عام طلباء کس مقصد کے لئے کالج میں داخلہ بھی لیں ۔ موقع پر خصوصی لوگوں میں نِکو سنہا، پریانشو مہتا ، وشال رائے، پون کمار، اتل، دلیپ، اجیت وشال، پریا، پوجا، ریا اور کئی دیگر طلباء موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper