Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

میرا ابھی کسی اسپنر سے موازنہ کرنا ناانصافی ہوگی: ریحان احمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

کراچی ،18دسمبر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ریحان احمد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی کسی بھی اسپنر سے ملانا ناانصافی ہوگی۔ انگلینڈ کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد کا کہنا تھا کہ شین وارن اور مشتاق احمد پسندیدہ لیگ اسپنرز ہیں۔ریحان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ان دونوں کی طرح کا اسپنر بن سکوں، ابھی تو آج کے موقع کی خوشی ہی منارہا ہوں، سوچا نہیں کہ مستقبل میں کیا کیا اہداف رکھنے ہیں۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ایک اچھا کیریئر بناؤں، خوش قسمت ہوں کہ کم عمر میں ہی کرکٹ میں موقع مل گیا، بچپن میں والد کے ساتھ میچز دیکھنے جاتا تھا جہاں اس کھیل سے لگاؤ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کے ساتھ کوچ اینڈرو جیک مین نے مجھے بہت متاثر کیا، والد اور کوچ کی کوششوں سے مجھے اس کھیل سے محبت ہوئی۔ریحان احمد نے پاکستان ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین لیگ اسپنر ہیں، اس وقت جتنے لیگ اسپنرز کھیل رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں۔ریحان احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی کسی بھی اسپنر سے ملانا ناانصافی ہوگی، امید ہے کہ میں مستقبل میں ایسا حاصل کروں کہ ان کے برابر سمجھا جاسکوں۔

About the author

Taasir Newspaper