Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انجم آرا مئیر اور نازیہ حسن ڈپٹی میئر بنی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Dec.

 دربھنگہ(فضا امام) 30 دسمبر:-دربھنگہ  میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022  کے دربھنگہ نگر نگم، نگر پنچایت بھرواڑہ اور نگر پنچایت سنگھواڑا کے ووٹوں کی گنتی پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔کل 48 وارڈز کے 266 بوتھوں پر ڈالے گئے ایک لاکھ 25 ہزار 116 ووٹوں کی گنتی کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر منتخب گئے۔ میئر کے لیے 12 اور ڈپٹی میئر کے لیے 10 امیدوار تھے۔  46 وارڈز سے کونسلر کے عہدے کے لیے 205 امیدوار تھے۔  جبکہ وارڈ نمبر 32 اور 47 سے کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔دربھنگہ میونسپل کارپوریشن میں میئر کے عہدے کے لیے انجم آرا نے دھرم شیلا گپتا کو 8509 ووٹوں سے شکست دی جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے نازیہ حسن نے ارچنا جھا کو 4252 ووٹوں سے شکست دی۔میئر میں انجم آرا نے تقریباً 8000 ووٹوں سے الیکشن جیتا،ڈپٹی میئر میں نازیہ حسن 4053 ووٹ لے کر متتخپ ہوئیں۔ مثلاً : انجم آرا (مئیر) کل ووٹ 27606، 2-دھرم شیلا گپتا کل ووٹ 19981، 3- نرماتا نایک کل ووٹ 17376، 4- مدھوبالا سنہا کل ووٹ 162905، 5-آنجنی دیوی کل ووٹ 10437، 6- ریتا سنگھ کل ووٹ 10338، وہیں 1- نازیہ حسن (ڈپٹی میئر ) کل ووٹ 27596، 2- ارچنا جھا کل ووٹ 22411، 3- پنکی دیوی کل ووٹ 15972، 4- آشا دیوی کل ووٹ 13384۔
وارڈ 1 سے تبسم خاتون، وارڈ 2 سے ویجنتی دیوی، وارڈ 3 سے کمکم کماری، وارڈ 4 سے شیام شرما، وارڈ 5 سے پوجا منڈل، وارڈ 6 سے ستھروگھن پرشاد یادو، وارڈ 7 سے رانی دیوی، وارڈ 8 سے سنجو دیوی، وارڈ 9 سے سے راکیش پاسوان، وارڈ 10 سے امریتا جالان، وارڈ 11 سے سونی پوروے، وارڈ 12 سے مکیش مہاسیٹھ، وارڈ 13 سے راجیو کمار، وارڈ 14 سے راکھی کماری، وارڈ 15 سے سچترا رانی، وارڈ 16 سے گوری پاسوان، وارڈ 17 ویکاس کمار، وارڈ 18 سے وشواپتی مشرا، وارڈ 19 سے روی موہن، وارڈ 20 سے نصرت پروین، وارڈ 21 سے نوین سنہا، وارڈ 22 سے رنکو کماری، وارڈ 23 سے چاندنی دیوی، وارڈ 24 سے خلیق الزماں وارڈ 25 سے فیروز عالم،وارڈ 26 سے اجے مہتو، وارڈ 27 سے گنگا منڈل، وارڈ 28 سے جیوتی کماری، وارڈ 29 سے شبانہ خاتون (ڈاکٹر منا خان)، وارڈ 30 سے ​​زینت پروین، وارڈ 31 سے نفیس الحق رنکو، وارڈ 32 سے نکہت پروین، وارڈ 33 سے عشرت جہاں،وارڈ 34 سے پونم دیوی، وارڈ 35 سے پنکی دیوی، وارڈ 36 سے فردوس جہاں، وارڈ 37 سے ریاست علی ٹنکو، وارڈ 38 سے نصرت پروین، وارڈ 39 سے شہناز پروین، وارڈ 40 سے پونم دیوی، وارڈ 41 سے شنکر جیسوال، وارڈ 42 سے امبیکا کماری، وارڈ 43 نثار عالم، وارڈ 44 سے راکیش روشن، وارڈ 45 سے دیو کرشنا جھا، وارڈ 46 سے راجو پاسوان، وارڈ 47 سے منجو دیوی، وارڈ 48 سے سبھاش کمار سوربھ نے جیت حاصل کی۔سنگھواڑا نگر پنچایت کے 10 وارڈوں کے 17 بوتھس میں 6 ہزار 345 ووٹ ڈالے گئے۔  ڈپٹی کونسلر- پریم کمار، ڈپٹی نائب کونسلر- دیپو کمار،وارڈ نمبر  1 میں گڑیا دیوی، وارڈ 2 میں سپریا دیوی، وارڈ 3 مالتی دیوی، وارڈ 4  میں مینا دیوی، وارڈ 5 میں پونم دیوی، وارڈ 6 میں سدانند کمار، وارڈ 7 میں ہزاری سہنی، وارڈ 8 میں دیوناتھ چوپال، وارڈ 9 میں پوجا کماری اور وارڈ 10 مناظر حسن نے جیت حاصل کی۔بھڑواڑہ نگر پنچایت کے 10 وارڈوں کے 15 بوتھس میں 5 ہزار 907 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈپٹی کونسلر سنیل کمار بھارتی، ڈپٹی نائب کونسلر اودھیش کمار ساہ۔وارڈ نمبر 1 میں ویبھا دیوی،وارڈ 2 میں پریتی گپتا،وارڈ 3 میں محمد نوشاد، وارڈ 4 میں محمد کھشال، وارڈ 5 میں اندل یادو، وارڈ 6 میں سمن کمار رنجن، وارڈ 7 میں منوہر کمار، وارڈ 8 میں ریکھا دیوی، وارڈ 9 میں متھلیش منڈل اور  وارڈ 10 میں خوشبو کماری نے جیت حاصل کی۔گنتی مرکز کے باہر چاروں طرف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔  مختلف مقامات پر پولیس فورس تعینات تھی اور گشت بھی کیا جا رہا تھا۔  سڑک پر بھیڑ کو دیکھ کر پولس کی نظر تھی۔ان تمام امیدواروں کی نمایاں کامیابی اور بطورِ خاص میر محترمہ انجم آرا (خاوند سید صبغتہ اللہ ڈبو) اور ڈپٹی میر محترمہ نازیہ حسن کو سابق وزیر مملکت بھارت سرکار اور جدیو رہنما محمد علی اشرف فاطمی ،سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی ، پروفیسر شاکر خلیق ،سابق اے ڈی ایم نیاز احمد ،پروفیسر ایم نہال،پروفیسر مشتاق احمد ،ڈاکٹر نجیب اختر ،پروفیسر آفتاب اشرف،محمد کریم اللہ حیاتی،ڈاکٹر امام اعظم ،شکیل احمد سلفی ،ڈاکٹر مجیر احمد آزاد انجنیر انور امام ،محمد راشد جمال ،جاوید انور،سید متین اشرف ،ڈاکٹر عالم گیر شبنم ،سید عتیق اللہ،انجنیر سید ظفر اسلام ہاشمی ،سید خرم شہاب الدین ،ڈاکٹر نوا امام (ڈینٹل سرجن)،انجنیر فضا امام وغیرہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper