Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.
بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک وکی کوشل اور کٹرینہ کیف حال ہی میں چھٹیاں گزارنے ممبئی سے دور راجستھان پہنچے ہیں۔ یہاں دونوں جنگل سفاری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کٹرینہ کیف نے اس سفاری کی کچھ تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں کٹرینہ اپنے شوہر وکی کے ساتھ جنگل کے بیچ میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے کالے رنگ کی ڈانگری پہن رکھی ہے۔ تو وہیں وکی کیزوئل کول لک میں نظر آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی جانوروں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے-اتنا جادوئی ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ سلیبسبھی وکی کیٹ کی ان تصاویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وکی کوشل اورکٹرینہ کیف نے 9 دسمبر 2021 کو سوائی مادھو پور کے فورٹ برواڑا میں دھوم دھام سے شادی کی تھی جس میں دونوں کے خاندانوں کے علاوہ فلم انڈسٹری کے کئی ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
دونوں کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو کٹرینہ جلد ہی سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گی۔ جب کہ وکی ‘سیم بہادر’، ‘گووندا نام میرا’ اور ‘دی گریٹ انڈین فیملی’ میں نظر آئیں گے۔