Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

نابالغہ عصمت دری مقدمہ میں ایک ملزم کو سزا، 22 دسمبر کو ہوگا عدالتی فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع سول کورٹ سہسرام ​​کی پوسکو عدالت نے عصمت دری کے ایک معاملے میں ایک ملزم کو مجرم قرار دیا ہے ۔ عدالت کے ADJ-7 سہ خصوصی جج پوسکو ایکٹ دشرتھ مشرا کی عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت کی جسمیں دلیپ کمار ساکن پوکھراہاں ناصری گنج ضلع روہتاس کو قصوروار ٹھہرایا ہے، استغاثہ کے وکیل اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر ہیرا پرتاپ سنگھ نے کہا کہ یہ کیس 2020 ڈھائی سال پرانا ہے‌‌، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے یکم مئی 2020 کو نابالغ لڑکی کو گھر سے کھانا پکاتے ہوئے گھر کے پیچھے لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اس معاملے میں عدالت 22 دسمبر کو سزا کے نکتہ پر اپنا فیصلہ سنائیگی ۔ دوسری طرف گانجہ ضبطی سے متعلق ساڑھے 10 سال پرانے معاملے میں سزا کے نکتہ پر سماعت کرتے ہوئے اے ڈی جے 19 اندرجیت سنگھ کی عدالت نے قصوروار ملزم روندر چوبے ساکن نواڈیہہ بگھیلا روہتاس کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے وکیل اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر بندیشور سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ 17 جون 2012 کو شام 7.45 بجے بگھیلا تھانہ علاقہ کے نواڈیہہ گاؤں میں پیش آیا تھا جہاں مذکورہ ملزم کو بگھیلا پولس نے 60 گرام گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا، کیس کا ایف آئی آر بگھیلا تھانہ کیس نمبر 21/2012 درج ہوا تھا، جسکی سماعت این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت میں مقدمہ نمبر 216/2013 چل رہی تھی ۔

About the author

Taasir Newspaper