Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ناتھن لیون سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں نویں نمبر پر پہنچ گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

پرتھ، 3 دسمبر: ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاںکھیلے جا رہیپہلے ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں دو وکٹیں لینے والے آسٹریلیای آف اسپنر ناتھن لیون سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔لیون نے اس معاملے میں جنوبی افریقہ کے تجربہ کار ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسٹین کے نام 439 ٹیسٹ وکٹیں ہیں جب کہ لیون کے نام اب 440 وکٹیں ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں لیون نے کیمار روچ اور جیسن ہولڈر کی وکٹیں حاصل کیں۔لیون کو اب ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑنے کے لیے مزید تین وکٹوں کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 133 میچوں میں 800 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔ اسپن کے جادوگر آنجہانی شین وارن 145 میچوں میں 708 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمز اینڈرسن جو اب بھی کھیل رہے ہیں 176 میچوں میں 667 وکٹیں لے کر تیسرے، بھارت کے انل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ اسٹورٹ براڈ 159 میچوں میں 566 وکٹیں لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں آسٹریلیا نے مارنس لابوشین (204) اور اسٹیو اسمتھ (200 ناٹ آؤٹ) کی ڈبل سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں پر 598 رن بنا کر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی۔ ان دونوں کے علاوہ عثمان خواجہ نے 65 اور ٹریوس ہیڈ نے 99 رن بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں کپتان کریگ بریتھویٹ (64) اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تیغ نارائن چندر پال (51) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت اپنی پہلی اننگ میں 283 رن بنائے۔

About the author

Taasir Newspaper