Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

نیند کی جھپکی نہیں ،سڑک میں گڑھے کے باعث ہوا حادثہ ، رشبھ پنت کا انکشاف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

رشی کیش؍نئی دہلی ، 31دسمبر: ہندوستانی ٹیم کے معروف وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ابھی اسپتال میں ہیں۔ پنت نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کی اصل وجہ بتا ئی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ ان کے ساتھ جھپکی کے باعث پیش آیا، لیکن اب انہوں نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا ہے۔دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ڈائریکٹر شیام شرمارشبھ پنت سے ملنے دہرادون کے میکس اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے پنت سے بات کی اور اس دوران پنت نے واقعے کے بارے میں انکشاف کیا۔شیام شرما کے مطابق پنت نے بتایا کہ ان کا حادثہ جھپکی کی وجہ سے نہیں بلکہ گڑھے کی وجہ سے ہوا ہے۔جب شیام شرما سے پنت کے حادثے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنت نے کہا کہ رات کا وقت تھا، کچھ گڑھا تھا، اس سے بچنے کے دوران یہ حادثہ پیش آگیا۔پنت کو فی الحال کہیں شفٹ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہیں لگمنٹ کے علاج کے لیے لندن جانا پڑ سکتا ہے، اس کا فیصلہ بی سی سی آئی کرے گا۔ اس کے علاوہ پنت کو یہاں سے وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ بھی بی سی سی آئی لے گا۔ بی سی سی آئی تمام ڈاکٹروں سے رابطے میں ہے۔ڈی ڈی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری راجن من چندا نے کہا کہ اب تک پنت کی رپورٹس کے مطابق پنت کو شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پنت 2 ماہ میں گراؤنڈ پر آجائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper